Friday, April 26, 2024

ملکی کرنٹ اکائونٹ بیلنس ایک بار پھر 80 کروڑ ڈالرسرپلس ریکارڈ

ملکی کرنٹ اکائونٹ بیلنس ایک بار پھر 80 کروڑ ڈالرسرپلس ریکارڈ
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں معیشت کی بحالی کا سفر جاری ہے۔ کرنٹ اکائونٹ بیلنس ایک بار پھر 80 کروڑ ڈالرسرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ کرنٹ اکائونٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 32.5فیصد کمی کے ساتھ 1.53ارب ڈالر رہیں۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 234 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.46 ارب ڈالر ہوگئی۔

مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک 23 ارب 1 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک 15.84 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.17 ارب ڈالر رہے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ پہلے 10 ماہ میں ٹیکس ریونیو 14.4 فیصد اضافے سے تین ہزار 780 ارب روپے رہا۔

مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ زرعی قرضے 4.6 فیصد اضافے سے 953 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا جو اپریل میں 11.1فیصد رہا۔ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 574 پوائنٹس عبور کر گیا۔