Wednesday, April 24, 2024

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
November 23, 2018
کراچی (92 نیوز) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 6 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.90 روپے سے بڑھ کر 133.96 روپے اور قیمت فروخت 134.00 روپے سے بڑھ کر 134.06 روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 134.00 روپے سے بڑھ کر 134.20 روپے اور قیمت فروخت 134.50 روپے سے بڑھ کر 134.70 روپے ہو گئی۔