Saturday, April 20, 2024

ملکی وقار اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملکی وقار اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
September 25, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی وقار اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے ، افسران کا آرام ہمیشہ اور ہر وقت آخر میں آتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجرجنرل اختر نواز ستی نے آرمی چیف کو کیڈٹس کی پیشہ وارانہ خطوط پر تربیتی امور کے احاطے پر بریفنگ دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اساتذہ اور کیڈٹس سے گفتگو کی ۔ آرمی چیف نے  پیشہ وارانہ مہارتوں کے حصول اور قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے کہا کہ کیڈٹس ہمت و جرات کو شعار بنائیں، پاک آرمی درخشندہ روایات کی امین اور جرات و بہادری کا نشان ہے ، ملک کا وقار اور سلامتی سب سے پہلے مقدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  سپاہ کی عظمت، تحفظ اور بہبود بعد میں آتی ہے، افسران کا آرام ہمیشہ اور ہر وقت آخر میں آتا ہے ۔