Thursday, April 25, 2024

ملکی معیشت کی بنیادوں میں ’’عمران خان بم ‘‘ فٹ کردیا گیا ، شہباز شریف

ملکی معیشت کی بنیادوں میں ’’عمران خان بم ‘‘ فٹ کردیا گیا ، شہباز شریف
February 12, 2020
لندن ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی بنیادوں میں  ’’ عمران خان ‘‘ بم فٹ کر دیا گیا ہے ۔  پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے، چینی و گندم میں سیکڑوں ارب کے ڈاکے کے بعد 10 ارب کا پیکیج قوم سے سنگین مذاق ہے، معیشت کی تباہی کا ملک کی سالمیت پر سنگین اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔