Friday, March 29, 2024

ملکی معیشت کی بحالی کا مشن ، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا چلے گئے

ملکی معیشت کی بحالی کا مشن ، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا چلے گئے
November 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی معیشت کی بحالی کا مشن لیئے وزیراعظم عمران خان سعودیہ، چین اور یو اے ای کے دورے کے بعد ملائیشیا چلے گئے۔ وزیرخارجہ، خزانہ ، اطلاعات اور تجارت بھی ساتھ موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کل ہو گی جس میں عالمی، علاقائی اورباہمی تعلقات کو فروغ دینے پربات چیت کی جائے گی۔ ملائشیا سے تعمیرات، روزگار اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ وفود کی سطح کے مذاکرات میں پاکستانی ٹیکسٹائل، ادویات اور زرعی مصنوعات کی ملائشیا کی منڈیوں میں زیادہ رسائی کی درخواست کی جائے گی جس کےبعد دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس  کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان  ملائشیا کے بادشاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اینٹی کرپشن کمیشن کے ہیڈ کواٹرز کے دورہ کے دوران انھیں ملائشیا میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اختیار کئے گئے طریقہ کار پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔