Saturday, May 11, 2024

ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرانے پر غور

ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرانے پر غور
September 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرانے پر غور شروع ہو گیا۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل سے وابسطہ پاکستانی خاتون حکومتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر آمادہ ہوگئیں ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خاتون نے گوگل کو خیر آباد کہہ دیا وہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ وزیراعظم آفس سے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کی سربراہی کریں گی۔ وزیراعظم آفس میں اسٹیٹیجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ۔ ایک پروفیشنل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لئے رقوم کی ادائیگی کا نظام بھی ڈیجیٹلائز اور آسان کریں گے ۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ٹھیک نہ کیا تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے ۔ انھوں نے کہا  دراصل ڈیجیٹلائزیشن کا خیال وزیراعظم عمران خان کا تھا ۔