Friday, March 29, 2024

ملکی معیشت کو سہارا دینے کےلیے اوورسیز پاکستانی پیش پیش

ملکی معیشت کو سہارا دینے کےلیے اوورسیز پاکستانی پیش پیش
December 9, 2018
لاہور (92 نیوز) ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اوورسیز پاکستانی پیش پیش ہیں۔ اوورسیز شہریوں کی جانب سے اپنے اپنے ممالک میں بھیجی جانیوالی رقم میں اضافہ متوقع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال یہ رقم دس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کیساتھ  528 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق 2017 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 19 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ 2018 میں پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی اس رقم میں مجموعی طور پر چھ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب سمندر پار بھارتی  شہریوں نے رواں سال اسی ارب ڈالر بھارت  منتقل کیے۔ اس ہی طرح چین کو اوورسیز چینی شہریوں کی جانب سے وصول ہونیوالی رقم 67 ارب رہی ہے۔ اسی طرح میکسیکو اور فلپائن کو 34 ارب جبکہ مصر کو 26 ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں۔