Friday, April 26, 2024

ملکی معیشت کسادبازاری سے باہر نکل آئی : امریکی مرکزی بنک

ملکی معیشت کسادبازاری سے باہر نکل آئی : امریکی مرکزی بنک
June 18, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے مرکزی بنک نے اعلان کیا ہے کہ ملکی معیشت کساد بازاری سے نکل آئی ہے اور اب اتنی مستحکم ہو گئی ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود کی ضمانت دے سکے۔ یہ اعلان واشنگٹن میں وفاقی مرکزی بنک کے اعلیٰ حکام کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔ اجلاس میں شرح سود کی پالیسی اور اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی بینک نے مالی بحران کے زمانے سے شرح سود کی سطح تاریخی کم رکھی ہوئی تھی۔ وفاقی گورنر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے اور شرح نمو اس سال ایک اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ وفاقی حکام نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ملازمتوں کے مواقع میں بدستور بہتری آئے گی جبکہ افراط زر کی شرح دو فیصد ہے جو کہ ملکی معیشت کی نشوونما کےلئے بہتر ہے۔