Wednesday, April 24, 2024

ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے:گورنر پنجاب

ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے:گورنر پنجاب
June 28, 2015
لاہور(92نیوز)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جو مشکلات کے باوجودتجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے افتخار علی ملک کی قیادت میں گورنر ہاﺅس میں رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ توانائی بحران سمیت دیگر مسائل ورثے میں ملے ہیں، تاہم وزیرِاعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ان کی اقتصادی ٹیم ان مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے۔ حال ہی میں چین کی مدد سے سولر انرجی منصو بہ شروع کیا گیا جو دسمبر دوہزار پندرہ سے آپریشنل ہو جائے گا۔ رفیق رجوانہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب کا باعث ہو گا۔ اس موقع پر تاجروں نے گورنر پنجاب کو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں اور کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں تاجروں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔