Tuesday, April 16, 2024

ملکی قیادت کا بروقت فیصلہ، ملک کو بڑے بحران سے بچا لیا

ملکی قیادت کا بروقت فیصلہ، ملک کو بڑے بحران سے بچا لیا
November 27, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز )ملکی قیادت نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے ملک کو بڑے بحران سے بچا لیا ۔ قومی قیادت نے ملکی حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا ۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہم کردار کے بعد دھرنا مظاہرین منتشر ہونے لگے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ تحریک لبیک سے معاہدے کی پہلی شق میں وزیر قانون کا استعفیٰ شامل تھا ۔ نون لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی استعفے کی منظوری کی ہدایت کی تھی ۔ 92 نیوز نے کل شام ہی زاہد حامد کے استعفے کی خبر دے دی تھی ۔