Tuesday, April 23, 2024

ملکی فوج کے قیام کی 76 ویں سالگرہ پر میانمار میں بڑی فوجی پریڈ

ملکی فوج کے قیام کی 76 ویں سالگرہ پر میانمار میں بڑی فوجی پریڈ
March 27, 2021

ینگون (92 نیوز) ملکی فوج کے قیام کی 76 ویں سالگرہ پر میانمار میں بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

اقتدار پر قبضہ کرنے والی میانمار کی فوج نے جشن منایا، میانمار فوج کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور اہلکاروں کی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

میانما ر میں یکم فروری کو فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ یکم فروری سے اب تک میانمار میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔

میانما ر میں سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن کر 200 کےقریب مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔