Tuesday, April 23, 2024

ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
June 16, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) ملکی عسکری قیادت نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملکی فوجی قیادت نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے جنرل ندیم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1272869973296283648?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود تھے۔ ملکی عسکری قیادت کو لائن آف کنٹرول ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملکی فوجی قیادت نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔