Friday, April 19, 2024

ملکی سطح پر تیار الیکٹرونک اشیاء سے بجلی کی بچت، بل کم آئینگے، شبلی فراز

ملکی سطح پر تیار الیکٹرونک اشیاء سے بجلی کی بچت، بل کم آئینگے، شبلی فراز
September 18, 2021 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا، ملکی سطح پر تیار الیکٹرونک اشیا سے بجلی کی بچت ہوگی، بل بھی کم آئیں گے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، ہماری توانائی ضروریات 24 ہزار میگاواٹ ہے، 60 سے 65 فیصد توانائی کولنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے، غیر معیاری اپلائنسز کا استعمال زیادہ ہے۔ جاپان نے گزشتہ 15 برس میں کوئی پاور پلانٹ نہیں لگایا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا، پیفما (پاکستان الیکٹرک مینوفیکچر ایسوسی ایشن) کے ساتھ عوام کی آگہی کے لیے آج ملاقات ہوئی، اس بہترین کام میں ہم پیفما کے ساتھ ہیں۔ کہا کہ اس معیار پہ کام کیا جائے تو سالانہ 356 روپے سالانہ بچت ہوسکے گی۔ ہمارا اگلا ہدف پانی کی مشینیں(موٹریں) ہونگی۔

شبلی فراز اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے بولے، ن لیگ والے بتائیں ان کے بینک اکاونٹس کیسے بڑھے، آپ کیسے مہنگائی کی باتیں کر رہے ہیں، ڈیڑھ کروڑ کی گھڑی پہن کر مہنگائی کی کیسے بات کر سکتے ہیں۔ دنیا میں مہنگائی کی آگ لگی ہوئی ہے۔