Friday, April 26, 2024

ملکی سطح پر بے نامی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف چھاپوں کا آغاز

ملکی سطح پر بے نامی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف چھاپوں کا آغاز
July 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پہلی بار ملکی سطح پر بے نامی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف چھاپوں کا آغاز ہو گیا۔ ایس ای سی پی افسران کو چھاپے مارنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا۔ ایس ای سی پی کے ایکٹ 1997 کے سیکشن کے 31 کے تحت ایس ای سی پی افسران کو چھاپے مارنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایس ای سی پی افسران ٹھوس شواہد پر دیوار، کھڑکی اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ سکیں گے۔ دستاویزات، لیپ ٹاپ، موبائل فون، دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لینے کا بھی اختیار حاصل ہو گیا۔ ایس ای سی پی افسران کو کسی بھی عمارت یا دفتر میں داخل ہونے کا اختیار ہو گا۔ ایس ای سی پی افسران تمام ریکارڈ کو تفتیش کیلئے قبضے میں لے سکتے ہیں۔