Friday, March 29, 2024

ملکی سالمیت کی سیاست پر حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھے ہونا چاہئے، شیخ رشید

ملکی سالمیت کی سیاست پر حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھے ہونا چاہئے، شیخ رشید
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں، ملک کی سالمیت کی سیاست ہونے جا رہی ہے، اہم مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھے ہونا چاہئے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، افغان صورتحال، امریکا تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال زیر غور آئیں گی، اتنا بڑا اجلاس ہورہا ہے سب چیزوں پر غور ہوگا۔ ملکی ادارے اپنی منتخب پارلیمان کو آگاہ کریں گے۔ امریکی انخلاء کے بعد بہت ضروری تھا کہ منتخب ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔

وزیرداخلہ نے بھارتی وزارت داخلہ کے بیان کی پُرزور مذمت کی، کہا بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا، ہماری پالیسی واضح ہے امریکا کو اڈے نہیں دینگے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرون حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔