Sunday, September 8, 2024

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان جاری
January 21, 2016
  کراچی(92نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان جاری ہے ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20.68 ارب ڈالر ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15 جنوری 2016 کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 15.75 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 93 کروڑ ڈالر ہیں ۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20.68 ارب ڈالر ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے ۔