Sunday, May 12, 2024

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
December 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے، آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری دیکھی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط بھی جاری کردی۔