Wednesday, April 24, 2024

ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  

ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  
November 21, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل راشد محمودکے بھی الوداعی دورے۔ بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل راشد محمود کوسلامی پیش کی گئی کہتے ہیں ملکی دفاع کےلئے پاک فضائیہ اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بھی الوداعی دورے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمر ل محمد ذکاءاللہ سے الوداعی ملاقات کی۔جنرل راشد محمود کاکہنا تھا کہ ملکی دفاع کےلئے سمندری محافظوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ دوسری جانب جنرل راشد محمود نے ایئرہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں پاک فضائیہ کے چاق و چوبنددستے نے سلامی پیش کی۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کے دوران جنرل راشد محمود نے فضائی محافظوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشنل تیاروں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔ایئر چیف  سہیل امان نے ملکی دفاع کی مضبوطی اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط حکمت عملی کےلئے اہم کردار ادا کرنے پر جنرل راشد محمود کا شکریہ ادا کیا جنرل راشد محمود کو 27نومبر کو الوداعی عشائیہ دیا جائیگا۔