Friday, March 29, 2024

ملکی دفاع کیلئے جس ہتھیار کی بھی ضرورت ہوئی بنائیں اور خریدیں گے ، ایرانی صدر

ملکی دفاع کیلئے جس ہتھیار کی بھی ضرورت ہوئی بنائیں اور خریدیں گے ، ایرانی صدر
April 18, 2018
تہران ( 92 نیوز ) ایران کے فوجی دن کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے مغربی ممالک اور سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے ہر وہ ہتھیار بنائیں اور خریدیں گے، جس کی ضرورت ہو گی۔ تہران میں ایران کی فوج کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جدید میزائل، ڈرون طیارے اور دیگر اسلحہ نمائش کیلئے پیش کیاگیا ۔ تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی ، آرمی چیف جنرل محمد باقری اور سیاسی و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شریک ہوئی جبکہ عوام بھی ملکی دفاعی آلات کو دیکھ کر خوب پرجوش ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہتھیاروں کی تیاری کیلئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے، ملکی دفاع کیلئے ہر وہ ہتھیار بنائیں گے جس کی انہیں ضرورت ہوگی۔ ایرانی صدر نے مشرق وسطیٰ میں برسرپیکار مغربی قوتوں کوبھی تنقید کانشانہ بنایااور کہاغیر ملکی طاقتیں سیکڑوں میل دور سے آکران کے خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔ حسن روحانی نے یمن پر سعودی حملوں پر بھی تنقید کی اور ریاض حکومت پرالزام لگایا کہ وہ  امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے میں عدم استحکام  پیداکررہی ہے۔