Sunday, September 8, 2024

ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کا جیٹ طیاروں کو تعداد بڑھانے کا فیصلہ

ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کا جیٹ طیاروں کو تعداد بڑھانے کا فیصلہ
July 12, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے جیٹ طیاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیاہے اس سلسلے میں   امریکا، روس اور   فرانس  سے نئے جہاز  خریدے جائیں گے۔ جنگی طیاروں کی خریداری  کیوں ضروری ہے  اور اس سے دہشت گردی  کے خلاف جنگ  میں کتنی مدد مل سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  ملکی دفاع کو مضبوط بنانے  اور دشمن عناصر سے نپٹنے  کے لئے  پاک فضائیہ کے بیڑے میں جیٹ طیاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ  موجودہ لڑاکا طیاروں کو نئی جنریشن سے اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی بھی  شروع ہوگئی ہے ۔ پاک فضائیہ کے بیٹرےمیں شامل190  جیٹ طیاروں  کو آئندہ چار برس کے دوران     گراونڈ کردیا جائے گا ۔ اور ان کی  جگہ لینے کے لئے نئے طیارے خریدے جائیں گے  خریداری کس ملک سے ہوگی اس کے لئےامریکہ ،  روس اور فرانس کا آپشن زیر غور ہے ۔  بات کریں امریکہ کی  تو دونوں ملکوں کے درمیان 8 ایف سولہ طیاروں کی خریداری کی ڈیل ہوچکی ہے تکنیکی تفصیلات طے ہونے اور یہ ڈیل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد  پاکستان   مزید دس طیارے خریدنے کیلئے امریکا سے بات کرے گا ۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور اور دشوار گزار  پناہ گاہوں میں چھپے  انتہا پسندوں کو انجام تک پہنچانے کے لئے  فائٹر طیارے ایف سولہ قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے  جن کی مدد سے تما م اہداف  کو کامیابی سے نشانہ بنایا  گیا اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم سمیت خاک میں ملادیا گیا ۔ پاک فضائیہ کے بیڑے میں نئے لڑاکا طیاروں کی شمولیت سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی اور امن دشمنوں کو چن چن کر نیست و نابودکرنے کا عمل جاری رہے گا۔