Thursday, May 9, 2024

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا ، عثمان بزدار

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا ، عثمان بزدار
December 30, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا۔

عثمان بزدار نے کہا سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

عثمان بزدار بولے ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا۔ ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔