Thursday, March 28, 2024

ملکی حالات نے عوام کو ڈپریشن اور فرسٹریشن میں مبتلا کر دیا ہے : سراج الحق

ملکی حالات نے عوام کو ڈپریشن اور فرسٹریشن میں مبتلا کر دیا ہے : سراج الحق
June 20, 2015
لاہور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی حالات نے عوام کو ڈپریشن اور فرسڑیشن میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ انگریز کے پروردہ جاگیردار اور سرمایہ دار پاکستان پر مسلط ہو گئے ہیں جنہوں نے عوام کو شودروں سے زیادہ اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان محض زمین ایک کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریہ اور شہداءکی بے مثال قربانیوں کا نام ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفےٰ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔