Thursday, April 25, 2024

ملکی جغرافیائی سرحدوں کا ہر قیمت پرتحفظ کیا جائیگا، نیشنل سکیورٹی کونسل اجلاس کے شرکاء کا عزم

ملکی جغرافیائی سرحدوں کا ہر قیمت پرتحفظ کیا جائیگا، نیشنل سکیورٹی کونسل اجلاس کے شرکاء کا عزم
July 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا، ملکی جغرافیائی سرحدوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، شرکاء نے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی ناکامی پر قانون نافذ کر والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی جغرافیائی سرحدوں کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعقات پر یقین رکھتا ہے، پُر امن تعقات کے خواہاں ہیں، مگر اپنے عوام اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ اجلاس میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ضلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔