Monday, May 13, 2024

ملکی ترقی کیلئے فریقوں کی مشاورت سے اقدامات شروع کئے ، صدر مملکت

ملکی ترقی کیلئے فریقوں کی مشاورت سے اقدامات شروع کئے ، صدر مملکت
March 13, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے اقتصادی شعبے میں درست اور موثر اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بر آمدات میں اضافے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے جو قابل تحسین ہے ۔

صدر نے ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے نوجونوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہاکہ آجروں کو صلاح کار کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے اور انہیں خواتین کے لئے بھی روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں ۔