Wednesday, April 24, 2024

ملکی تاریخ کا دوسرا بڑا بجلی کا بریک ڈاؤن،ملک کے بڑے حصے سے بجلی غائب

ملکی تاریخ کا دوسرا بڑا بجلی کا بریک ڈاؤن،ملک کے بڑے حصے سے بجلی غائب
May 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان کی تاریخ کا دوسرا بڑی بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا، ملک کے بڑے حصے سے بجلی غائب ہو گئی ۔تربیلا اور دیگر پاور پلانٹس میں خرابی کے باعث تربیلا اور گڈو سسٹم سے نکل گئے ، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقے متاثر ہیں ۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور ملک کے شمالی علاقے بھی بریک ڈاؤن کی زد میں آگئے، پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی بھی بند ہو گئے ۔منگلا، تربیلا ڈیم اور غازی بروتھا سے بجلی کی بحالی شروع ہوگئی۔ تربیلا اور گڈو پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے جس کے باعث  ملک کے چاروں صوبوں کے بیشتر علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ، شمالی علاقوں میں بھی بجلی بند ہوگئی ۔ چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں بھی بجلی غائب، فیسکو کے بیشتر گریڈ اسٹیشنز بند ہونے سے فیصل آباد شہر بھی تاریکی میں ڈوب گیا، پمز اور پولی کلینک، ہولی فیملی، بےنظیربھٹو اور ڈی ایچ کیو سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں کی بجلی بھی بند ہوگئی ، جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور تو اور پارلیمنٹ ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کی بجلی بھی بند ہوگئی ، آئیسکو ترجمان کےمطابق این ٹی ڈی سی کے پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن پر فالٹ ہے، جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دوسری طرف نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے بھی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔