Tuesday, May 7, 2024

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وبائی مرض کی وجہ سے کابینہ اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وبائی مرض کی وجہ سے کابینہ اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا
March 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ،  ملکی تاریخ  میں پہلی مرتبہ کسی وبائی مرض کی وجہ سے کابینہ اجلاس ویڈیولنک پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اپنے دفتر میں کابینہ کمیٹی روم سے اجلاس کی صدارت کریں گے، کچھ وزرا وزیر اعظم آفس میں موجود ہوں گے، کابینہ کے کچھ ارکان ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وبائی مرض کی وجہ سے ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔