Friday, April 19, 2024

ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل میڈیسن پالیسی بنانے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل میڈیسن پالیسی بنانے کا فیصلہ
October 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل میڈیسن پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا نومبر میں اجراء کیا جائیگا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے امید ظاہر کی کہ قومی پالیسی کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ پالیسی ضروری ادویات کی دستیابی کوالٹی سیفٹی قیمتوں  اور ریگولیشن کا تعین کرے گی۔ انہوں نے ادویات کی ایکسپورٹ بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ڈاکٹر ظفر مراز نے کہا کہ پالیسی بنانے کا فیصلہ چند ماہ پہلے ہوا تھا۔ چار روز تک طویل مشاورت ہوئی۔ ڈرگ ریگولیڑی اتھارٹی، ڈاکٹرز، مریضوں کی نمائندہ تنظیموں، صوبائی آفیسرز سمیت تمام فریقین نے شرکت کی۔ انہوں نے فارما انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔