Thursday, April 25, 2024

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک حکومت مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک حکومت مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک حکومت مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں 200 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1030 ارب ، بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 575 ارب ، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے لیے 400 ارب روپے ، سماجی شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 135 ارب روپے ، تعلیم اور اعلی تعلیم کیلئے 57 ارب روپے ، صحت کیلئے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 1100 ارب ، عارضی بے گھر افراد کی بحالی اور سکیورٹی کے لیے 105 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کیلئے 72 ارب روپے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 127 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔