Friday, April 26, 2024

ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ
August 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی  بار اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے  "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس" منصوبہ کی منظوری دے دی۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس منصوبے کا آغاز 4 ستمبر سے ہو گا۔ زلفی بخاری کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان منصوبہ لانچ کریں گے۔ پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔