Friday, March 29, 2024

ملکی تاریخ میں پہلی بار 357ارب کی اراضی واگزار کرائی، شہریار آفریدی

ملکی تاریخ میں پہلی بار 357ارب کی اراضی واگزار کرائی، شہریار آفریدی
December 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ آپریشن کرکے 357 ارب روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ، قبضہ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دیا ، پاکستان میں اب صرف قانون کی عملدآری ہوگی ۔ اسلام آباد پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھ اکہ پولیس اہلکار سکیورٹی اداروں کا ہراول دستہ ہے ، قوم امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر قوم کو دھوکہ دیا گیا ، چیئرمین نیب کے نوٹس لینے پر مشکور ہیں ۔راؤ انوار کا کیس عدالت میں ہے ، ہر فیصلے کا احترام کریں گے ۔