Thursday, April 25, 2024

ملکی تاریخ میں قومی اسمبلی کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں قومی اسمبلی کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
May 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے ملکی تاریخ   میں قومی اسمبلی کا  طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا، اہم قانون سازی ہوگی ، بجٹ بھی پیش کیا جائیگا۔ وزارت پارلیمانی اموراجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔

وزارت پارلیمانی امور آئینی طور پر پارلیمنٹ کی کارروائی کے دن پورے کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ، حکومت کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی مشاورت مکمل کرلی ، بتایا کہ اجلاس 5جون کوشام چار بجے طلب کیا جائیگا۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ دوران اجلاس بجٹ پیش کرنے کے علاوہ اہم قانون سازی بھی ہوگی ، لیگی رہنما خواجہ آصف نے چند روز قبل اسپیکر اسمبلی کو خط لکھا تھا اور کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 54 دو کے تحت ہر سال 130 دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا لازمی ہے، اب تک صرف 77 دن اجلاس ہوا، 53 دن اجلاس ہونا ابھی باقی ہے۔