Friday, April 26, 2024

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ بنائیں گے ، عبدالرزاق داؤد

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ بنائیں گے ، عبدالرزاق داؤد
January 19, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ بنائیں گے۔ روشنیوں کے شہر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایڈیبل آئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سمیت تاجر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے اعتراف کیا کہ خوردنی تیل کی صنعت کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے جائیں گے، اس وقت چار ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، رواں سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ عبدالرزاق داود نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ چیلنج ہے، نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ برآمدات بھی بڑھائیں گے۔