Saturday, May 11, 2024

ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہیں ہوئی، شہبازشریف

ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہیں ہوئی، شہبازشریف
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن رہنماء شہبازشریف نے کہا ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

سوموار کے روز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال اور عوام کا جینا محال کر دیا ہے ایک وقت کی روٹی کو لوگ ترس رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادویات اور بچوں کا دودھ آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ پوری قوم اب جس حال میں ہے اس پر خوف آتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت حاضر ہوئے۔