Thursday, April 25, 2024

ملکہ کوہسار کے دلکش نظارے ، مری سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ملکہ کوہسار کے دلکش نظارے ، مری سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
January 6, 2019
مری (92 نیوز )ملکہ کوہسار مری ان دنوں سفید چادر اوڑھے ہوئے ہے جس سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ مری  ان دنوں  سیاحوں کی توجہ کامرکز بناہوا ہے ۔ ملکہ کوہسار کے سفید چادر اوڑھتے ہی سیاحوں نے ویک اینڈ پر مری کا رخ کرلیا۔ برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کوچار چاند لگا دیئے۔ سیاح سہانے موسم  سے خوب لطف اندوز ہوئے، ان کا کہناتھا کہ ملکہ کوہسارکا قدرتی حسن دیکھنے کے بعد یہاں سے واپس جانے کا دل نہیں کرتا۔ سیاحوں نے برف پر خوب موج مستیاں کیں ایک دوسرے پر برف کے گولے برسائے، برفانی مجسموں کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔ غیرملکی سیاحوں نے بھی خوب مزے اڑائے۔ کسی نے حسین منظر کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا تو کسی نے خوب سلفیاں بھی بنائیں۔ مال روڈ پر شہریوں کا ہجوم بھی قابل دید تھا۔ مری میں ویک اینڈ پر ہزاروں گاڑیاں ٹول پلازہ سے داخل ہوئیں،ملک بھر سے سیاحوں مری کا رخ کیا تو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔