Friday, April 26, 2024

ملکہ کوہسار پر بونداباندی اور یخ بستہ ہوائیں چلتے ہی سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے

ملکہ کوہسار پر بونداباندی اور یخ بستہ ہوائیں چلتے ہی سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے
January 3, 2017

 

مری (92نیوز)ملکہ کوہسار پر بھی بونداباندی یخ بستہ ہوائیں بادل منڈلاتے رہے برف تو نہ پڑی لیکن سیاحوں کی بڑی تعداد حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئی محکمہ موسمیات نے کل سے برفباری کی نوید  بھی سنادی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ بارش کی بوندیں پڑیں  تو برفباری کے منتظر سیاح برفباری نہ ہونے پر تھوڑے بہت مایوس تو ہوئے لیکن سہانے موسم نے انہیں اپنے سحر میں جکڑ لیا راولپنڈی اسلام آبا لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آئے سیاحوں نے خوب انجوائے کیا  سیلفیاں بھی لیں۔

ان کا کہنا ہےکہ  میدانی علاقوں کی نسبت مری کے موسم کا اپنا ہی مزہ ہے ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملکہ کوہسار میں بارش کا سلسلہ دو تین روز تک جاری رہیگا اور کل سے برفباری ہوگی