Friday, April 19, 2024

ملکہ کوہسار نے سفید چادر اوڑھ لی ، برفباری دو روز جاری رہنے کا امکان

ملکہ کوہسار نے سفید چادر اوڑھ لی ، برفباری دو روز جاری رہنے کا امکان
December 12, 2017

مری ( 92 نیوز ) ملکہ کوہسار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پورے مری نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ برفباری کا سلسلہ دو روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔
برفباری کے آغاز کیساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا ہے ۔
سیاحوں کی بڑی تعداد نتھیا گلی ، ٹھنڈیانی ،شانگلہ ، نیلم ، سوات اور کاغان کا رخ کر رہی ہے ۔
برفباری کے باعث کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں ۔
ملک کے کئی شہروں میں آج بھی رم جھم اور ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت مزید گرادیا ۔