Sunday, May 5, 2024

ملکہ کوہسار میں بھی بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہو گیا

ملکہ کوہسار میں بھی بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہو گیا
November 15, 2017

مری (92 نیوز) ملکہ کوہسار میں بھی گرج چمک کے ساتھ  بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہو گیا جبکہ گلیات میں برفباری شروع ہو گئی۔
ملک کے دیگر بیشتر علاقوں کی طرح مری میں بھی بارش، ژالہ باری اور طوفانی ہوائیں جاری ہیں۔ کشمیر پوائنٹ، مال روڈ، پنڈی پوائنٹ اور دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری سےسردی بڑھ گئی۔ ایبٹ آباد میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نتھیاگلی، ٹھنڈیانی میں تین انچ تک برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لنڈا بازاروں میں عوام کا رش بھی بڑھ گیا۔