Friday, April 26, 2024

ملکہ کوہسار مری میں برف باری سے پارہ منفی تین ڈگری تک کر گیا

ملکہ کوہسار مری میں برف باری سے پارہ منفی تین ڈگری تک کر گیا
December 12, 2018
مری (92 نیوز) ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پارہ منفی تین ڈگری تک گر گیا۔ مری میں آج تیسرے روز بھی آسمان سے چاندی کی بارش جاری ہے۔ ہر شے نے جیسے سفید لباس زیب تن کر لیا ہو۔ برفباری کے خوبصورت مناظر نے سیاحوں کے دل موہ لئے۔ سیاح جہاں برف پر اٹکھیلیاں کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں ان یادگار لمحات کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ بھی کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز احمد خان کھچی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ملکہ کوہسار کی خوبصورتی کے چرچے تو زبان زدعام ہیں تاہم سفید گالوں کی بارش اس کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیتی ہے۔