Tuesday, May 7, 2024

ملکہ میری اینٹیونیٹ کے زیورات نمائش کیلئے پیش

ملکہ میری اینٹیونیٹ کے زیورات نمائش کیلئے پیش
October 20, 2018
لندن  ( 92 نیوز) لندن میں فرانسیسی ملکہ میری  اینٹیونیٹ  کے زیراستعمال زیورات عوامی نمائش کیلئے پیش کر دیے گئے۔ زیورات بھی ایسے کہ انسان پلکیں جھپکنا بھول جائے ، جن میں بروچ، ہار اور ملکہ کے زیراستعمال رہنے والا تاج بھی شامل ہے۔ قیمتی موتیوں سے بھرے  ان زیورات کو اگلے ماہ نیلامی کیلئے بھی پیش کیا جائے گا جو کہ اپنی طرز کی انتہائی نایاب نیلامی بھی ہوگی۔