Thursday, April 18, 2024

ملکہ غزل اقبال بانو کو بچھڑے چھے برس بیت گئے، ان کی غزلیں اور گیت ہر عمر اور ہر دور میں مقبول رہے

ملکہ غزل اقبال بانو کو بچھڑے چھے برس بیت گئے، ان کی غزلیں اور گیت ہر عمر اور ہر دور میں مقبول رہے
April 22, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ملکہ غزل اقبال بانو کو  مداحوں سے بچھڑے چھے برس بیت گئے۔ اقبال بانو کی آواز میں ایک جادو تھا۔ وہ بے زبان الفاظ کو زندگی عطا کرتی تھیں۔ اچھی گائیکہ ہونے کے ساتھ ساتھ اقبال بانو ایک نڈر خاتون تھیں۔ انہوں نے فیض کی انقلابی نظم اس وقت گائی جب ان کے کلام کو پڑھنا جرم سمجھا جاتا تھا۔ انیس سو پینتیس کو دہلی میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کی  غزلیں اور گیت ہر عمر اور ہر دور کے لوگوں میں بہت مقبول رہے ہیں۔ اقبال بانو اکیس اپریل دو ہزار نو کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔