Saturday, April 20, 2024

ملکہ جعلسازی کو عدالت نے 19 جولائی کو بلایا ہے ،فیاض الحسن چوہان

ملکہ جعلسازی کو عدالت نے 19 جولائی کو بلایا ہے ،فیاض الحسن چوہان
July 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض چوہان نے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں مگر19تاریخ کو ملکہ جعلسازی  کو عدالت نے بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،مریم صفدر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،میڈیا کے پروگرام حکومت نہیں پیمرا نے روکے،کسی ملک میں ریاست، عدلیہ اور اداروں پر مجرم کو بولنے کی اجازت نہیں، پیمرا اگر روک رہا ہے تو ٹھیک کر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آٹے پر ٹیکس نہیں لگا ، کچھ معاملہ پر  بلاوجہ  فضا قائم کی جا رہی ہے ، تندور پر کوئی اضافی ٹیکس لگایہ سب انکا کام ہے جنہوں نے رہزن کمیٹی بنا رکھی ہے، موجودہ چیئرمین سینیٹ کیا ووٹ لے کر نہیں بنے ۔ ادھر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی ، اصلی تاجروں سے مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں جو تاجر سیاسی ایجنڈے کے تحت ہڑتال کر رہے ہیں ان سے کسی اور طرح بات ہو گی ۔