Friday, March 29, 2024

ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد میں تقریب ،ناظرین کو ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی

ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد میں تقریب ،ناظرین کو ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی
September 24, 2016
لاہور(92نیوز)ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد میں لاہورمیں تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں میڈیم کے گائے گیتوں پر بنائی گئی عمدہ ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جسے شائقین نے خواب سراہا۔ تفصیلات کےمطابق ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم گل داﺅدی کی بیک گراﺅنڈ موسیقی نور جہاں کے صدا بہار گیتوں سے ترتیب دی گئی ہے فلم میں گانوں کی دھنوں کے مطابق سچوائشن دکھائی گئی ہے۔ فلم کی عکسبندی کراچی کے ساحل اور دیگر مقامات پر کی گئی ہےجبکہ کاسٹ میں عصمت جواد عثمان لطیف ، کنول اور بلال شامل ہیں ۔