Saturday, April 20, 2024

ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
September 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) آوازمیں جاذبیت ، کانوں میں رس گھولنے والی اور میدان سخن کی ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔

بلبل ہند ، میلوڈی کوئین آف پاکستان ،  ملکہ ترنم نور جہاں کو اگر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خاتون سنگر کہا جائے تو شائد غلط نہ ہوگا   ،  قصور کے موسیقارگھرانے میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی اپنی مدھر آواز کے باعث جلد ایک جانی مانی اسٹار بن گئی  اور گیت ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘  نے نور جہاں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔

ہماری سانسوں میں آج  تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ، کچھ دیر تو رُ ک جاؤ برسات کے بہانے ، چاندنی راتیں  ، میڈم کہ وہ گیت ہیں  جو  آج بھی سننے والوں کے کانوں  میں رس گھولتے ہیں ۔

نور جہاں نہ صرف گلیمر کی دنیا میں سب سے آگے رہیں بلکہ 1965 کی  جنگ میں گائے ہوئے اُن کےگائے ہوئے نغمے آج بھی پاکستانیوں کے لہو کو گرما دیتے ہیں۔

ملکہ ترنم نے نہ صرف گلوکاری بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔  کوئل ، قیدی ، باجی ،مرزا غالب  نور جہاں کی یادگار فلمیں ہیں   ۔

نو ر جہاں کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے بھی نواز ا۔