Friday, May 10, 2024

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے
December 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آواز میں جاذبیت کانوں میں رس گھولنے والی میدان سخن کی ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحواں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے  ، لیکن انکی مدھر آواز کا ترنم لوگ آج تک نہ بھولے۔ میلوڈی کوئین آف پاکستان  ملکہ ترنم نور جہاں کے فنی سفرکا احاطہ ممکن نہیں ، قصور کے موسیقارگھرانے میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی اپنی مدھر آواز کے باعث جلد ایک جانی مانی اسٹار بن گئی اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ ’’ہماری سانسوں میں آج  تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی‘‘ ، ’’کچھ دیر تو رُ ک جاؤ برسات کے بہانے ‘‘ ، ’’چاندنی راتیں ‘‘ میڈم کہ ان سینکڑوں گیتوں میں سے چند ایک ہیں  جو آج بھی سننے والوں کے کانوں  میں رس گھولتے ہیں ۔ نور جہاں نہ صرف گلیمر کی دنیا میں سب سے آگے رہیں بلکہ 1965 کی جنگ میں گائے ہوئے اُن کےگائے ہوئے نغمے آج بھی پاکستانیوں کے لہو کو گرما دیتے ہیں۔ ملکہ ترنم نے نہ صرف گلوکاری بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔  کوئل ، قیدی ، باجی ،مرزا غالب  نور جہاں کی یادگار فلمیں ہیں  ۔ نور جہاں کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے بھی نواز ا 23 دسمبر سن 2000 میں سریلی آواز کی ملکہ 74 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں ۔