Friday, April 19, 2024

ملکہ ترنم نور جہاں کا آج 93 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے

ملکہ ترنم نور جہاں کا آج 93 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے
September 21, 2019
لاہور (92 نیوز) ملکہ ترنم نور جہاں کا آج 93 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے، نور جہاں نے فلموں کیلئے لاتعداد گانے گائے، لازوال ملی نغموں سے اہل وطن کا لہو بھی گرمایا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ بلبل ہند ، میلوڈی کوئین آف پاکستان ملکہ ترنم نور جہاں کو اگر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خاتون سنگر کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ قصور کے موسیقارگھرانے میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی اپنی مدھر آواز کے باعث جلد ایک جانی مانی سٹار بن گئی اور گیت مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ نے نور جہاں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ “ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے” ،“ کچھ دیر تو رک جائو برسات کے بہانے” اور“ چاندنی راتیں”، میڈم کہ وہ گیت ہیں جو آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ نور جہاں نہ صرف گلیمر کی دنیا میں سب سے آگے رہیں بلکہ 1965 کی جنگ میں گائے ہوئے ان کے گائے ہوئے نغمے آج بھی پاکستانیوں کے لہو کو گرما دیتے ہیں۔ ملکہ ترنم نے نہ صرف گلوکاری بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ “ کوئل ”، “ قیدی ”، “ باجی ” اور “ مرزا غالب” نور جہاں کی یاد گار فلمیں ہیں۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کار کردگی اور نشان امتیاز سے بھی نوازا۔