Saturday, April 27, 2024

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی
April 17, 2021

لندن (92 نیوز) ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

دن 11 بجے شہزادے کا جسد خاکی نجی چرچ سے ونڈسرکاسل کے ہال میں لایا جائے گا، شہزادہ فلپ کی نیوی کیپ، ٹائٹلز اور دیگر اشیا بھی ساتھ رکھی جائیں گی۔

دن 2 بجے مسلح افواج کے دستے سلامی پیش کریں گے، دعا کے بعد تابوت کوسینٹ جارج چیپل کے لیے روانہ کیا جائے گا، شہزادہ فلپ کے رشتہ 2 بج کر40  منٹ پر آخری رسومات میں حصہ لیں گے۔

شاہی خاندان کے افراد آج کے دن شاہی لباس زیب تن نہیں کریں گے، شہزاد چارلس اور شاہی خاندان کے دیگر افراد تابوت کے پیچھے چلیں گے، تین بجے خاموشی اختیار کی جائےگی، 3 بجکرایک منٹ پر تدفین کا عمل شروع ہوگا۔