Sunday, May 5, 2024

ملکہ برطانیہ کوین الزبتھ کی جانب سے دولت مشترکہ سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ

ملکہ برطانیہ کوین الزبتھ کی جانب سے دولت مشترکہ سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ
April 20, 2018
لندن (92 نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ کی جانب سے دولت مشترکہ سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پرتکلف عشائیے میں شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کی گہما گہمی جاری ہے۔ دن کے اختتام پر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ ڈنر تقریب میں دولت مشترکہ سربراہان نے شرکت کی اور ملکہ برطانیہ سے ملاقاتیں کیں۔ عشائیے میں دولت مشترکہ سربراہان کی ان کے پسندیدہ اور لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی۔