Friday, March 29, 2024

ملکہ برطانیہ کا امیگریشن شرائط میں نرمی کا عندیہ

ملکہ برطانیہ کا امیگریشن شرائط میں نرمی کا عندیہ
December 20, 2019
لندن (92 نیوز) ملکہ برطانیہ نے امیگریشن شرائط میں نرمی کا عندیہ دے دیا۔ ملکہ الزبتھ دوئم نے 3 ماہ میں دوسری بار برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا جس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این ایچ ایس کی افرادی قوت بڑھانے اور اس کی معاونت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایسی ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی جس کی بنیاد پر ماہر ڈاکٹروں، نرسوں، اور دیگر ماہرین کی برطانیہ میں فاسٹ ٹریک انٹری کو یقینی بنایا جائے گا۔ بورس جانسن کے حکومتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برطانوی انخلا اور نیشنل ہیلتھ سروس حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت یورپی یونین سے مستقبل کے تعلقات کی بنیاد آزاد تجارتی معاہدے پر رکھے گی جو پورے برطانیہ کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ اس کے علاوہ دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں کیساتھ بھی تجارتی مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔ ملکہ برطانیہ کی تقریر میں امیگریشن سسٹم، سوشل کیئر اور انشورنس کے نظام سمیت متعدد شعبوں میں اصلاحات کے حکومتی منصوبوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔