Saturday, April 20, 2024

ملکہ برطانیہ نے چالیس سال بعد دولت مشترکہ کی سربراہی چھوڑ دی

ملکہ برطانیہ نے چالیس سال بعد دولت مشترکہ کی سربراہی چھوڑ دی
April 21, 2018
لندن (92 نیوز) ملکہ برطانیہ نے چالیس سال بعد دولت مشترکہ کی سربراہی چھوڑ دی۔ کامن ویلتھ ممالک کے ترپن سربراہان نے پرنس چارلس کو آئندہ کے لیے متفقہ طور پر سربراہ چن لیا۔ یہ اعلان کامن ویلتھ ممالک کے سربراہان کے بند کمرہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔ کامن ویلتھ کی سربراہی موروثی نہیں ہوتی تاہم ملکہ الزبتھ نے شہزادہ چارلس کے آئندہ سربراہ ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا کہ تمام لیڈران نے مشترکہ فیصلہ دیتے ہوئے شہزادہ چارلس کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے ادارے کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور امید ہے شہزادہ چارلس بھی یہ کام جاری رکھیں گے۔