Friday, April 19, 2024

ملکہ الزبتھ کی شوہر سمیت برلن میں برطانوی سفیر کی ضیافت میں شرکت

ملکہ الزبتھ کی شوہر سمیت برلن میں برطانوی سفیر کی ضیافت میں شرکت
June 26, 2015
برلن (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ شہزادہ فلپ نے برلن میں برطانوی سفیر کی طرف سے دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔ ملکہ برطانیہ آجکل سرکاری دورے پر جرمنی آئی ہوئی ہیں۔ اس موقع پر جرمن صدر جوکھم گواک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملکہ برطانیہ کی آمد پر استقبالیہ دھنیں بجائی گئیں۔ ضافت کا اہتمام برطانوی سفارتخانے کے وسیع باغیچے میں کیا گیا تھا لیکن مہمانوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ جگہ کم پڑ گئی۔ اس موقع پر مہمانوں کی تواضع مشروبات سے کی گئی۔ ملکہ اور ان کے شوہر مہمانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ رسمی گفتگو کی جبکہ شہزادہ فلپ بھی فوجی افسروں اور دوسرے افراد سے ملتے رہے۔ اس سے پہلے شاہی جوڑے نے فرینکفرٹ کا دورہ کیا جہاں ہزاروں افراد نے ان کا شہر کے مرکزی چوک پر استقبال کیا